مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں پارلیمانی انتخابات جاری ہیں۔ حزب اقتدار بی جے پی مخالف جماعتیں حکمران جماعت پر بھارتی عوام کو تقسیم کرنے اور اقلیتوں کے خلاف نفرت پھیلانے کا الزام لگارہی ہیں۔
آل انڈیا مجلس اتحاد مسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے وزیراعظم مودی اور بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کی سیاست مسلمانوں کی مخالفت کے گرد گھومتی ہے۔ اس الیکشن میں مودی اور بی جے پی نے مسلمانوں کے خلاف ان گنت جھوٹ بولے اور نفرت پھیلائی ہے۔
انہوں نے وزیراعظم مودی پر دوغلی پالیسی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ پہلے وزیراعظم نے مسلمانوں کو درانداز جیسے نفرت انگیز الفاظ بولے اس کے بعد الیکشن کے دوران مسلمانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کررہے ہیں۔
نریندر مودی کے مسلمان مخالف بیانات پر دوسری جماعتوں کے رہنما بھی تنقید کررہے ہیں۔
آپ کا تبصرہ